حیدرآباد۔9۔مئی (اعتماد نیوز)آندھرا پردیش کے نئے دار الحکومت کے لئے شوا
راما کرشنن کمیٹی کے وفد نے سب سے پہلے وشاکھا پٹنم کو اپنے دورہ میں شامل
کی ہے۔ کل کمیٹی اس شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کریگی ۔اور مختلف جہات
سے وشاکھا پٹنم کو
دارالحکومت کے لئے کس حد تک موزون ہے اس معاملہ میں غور
کریگی۔پانچ رکنی اس کمیٹی کا اگلا دورہ وجئے واڑہ رہیگا۔ تاہم اس کمیٹی کا
پہلا دورہ وشاکھا پٹنم اس لئے بھی اہم ہے کہ تاحال کئی تنظیموں نے وشاکھا
پٹنم ہی کو آندھراپردیش کا دار الحکومت بنانے کا مطالبہ کیا۔